مریم اورنگزیب

عمران خان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعےسول مارشل لاایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس لیے لارہے ہیں تاکہ کوئی پی ٹی آئی کو تاریخی الیکشن چور اور سلیکٹیڈ نہ کہہ سکے،منتخب نمائندہ حکومت عوام کی رائے یا میڈیا کی تنقید سے نہیں گھبراتی،منتخب اور مسلط میں یہ ہی فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعےسول مارشل لاایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، کیوں کہ سلیکٹڈ حکومت ہی عوام کی رائے یا میڈیا کی تنقید سے گھبراتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں 22 کروڑ عوام ہیں جس کا عمران خان آٹا اور چینی کھا گئے، عوام کا بجلی گیس اور بے  روزگار چوری کر لیا، اِس پر میڈیا بات نہ کرے اِس لئے میڈیا اتھارٹی لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے