وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی، قیمتوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولیم ترجیح ہے۔ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے