مریم اورنگزیب

ملک میں قابل تجدید توانائی کے وسائل پر انحصار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کے وسائل پر انحصار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سولر انرجی کے کاروبار پر مراعات دی جائیں گی، توانائی کے شعبہ میں کسی کو اجارہ داری قائم نہیں کرنے دیں گے بلکہ مسابقت کو فروغ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت سولر انرجی کے بارے میں قائم ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ٹاسک فورس کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو عملی شکل دینے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام کا آغاز پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سولر پینلز کے استعمال سے اضافی بجلی گرڈ اسٹیشنز کو فروخت بھی کی جا سکے گی جس سے صارفین اپنی آمدن میں بھی اضافہ کر سکیں گے، اس سلسلے میں چار سے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہوگا۔ سولر پینل لگنے سے گھریلو شعبہ میں بھی عام بجلی کے استعمال میں بچت ہوگی، لائن لاسز بھی کم ہوں گے، ٹاسک فورس اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے