وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ اہم دورے پر برادر اسلامی ملک سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس دورے میں ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی تین روزہ دورے پر 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ 13 رکنی وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی بھی شامل ہیں۔ دورے پر روانگی سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ دورے کے دوران کثیر الجہتی مذاکرات کروں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا، دورے کے دوران کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، اقتصادی، تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے