رانا ثناءاللہ

وزیراعظم نے فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے، یہ ایگزیکٹو فیصلہ ہے، وفاقی حکومت کے پاس آرمی ایکٹ کے تحت اختیار ہے، صدر مملکت کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوائس سیکرٹ نہیں بلکہ ارپن کمیونیکیشن ہے، صدر مملکت فوری طور پر عمل بھی کرسکتے ہیں یا تاخیر سے کرسکتے ہیں لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفر سے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد صدر نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے