ایم این اے اسلم خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اسلم خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے اس میں پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم سے بہتر آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے اسلم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔ اسلم خان کا کہنا ہے کہ میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی، سیاست گندی ہے سب کو معلوم ہے، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے، 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔

اسلم خان نے کہا کہ جنہوں نے کرایا، جو ملوث تھے انہیں پکڑا جائے اور سزا دی جائے، جو بے گناہ ہیں انہیں چھوڑا جائے۔ اسلم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ اسلم خان پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے