خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے جاری آرڈیننس کی مخالفت کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی، جہاں پارلیمنٹ ہو وہاں آرڈیننس سے کام چلانا حکومت کی شکست ہے۔ میڈیا سے متعلق آرڈیننس حکومت کے لیے مسائل پیدا کردے گی ایم کیو ایم اس آرڈیننس کی حمایت نہیں کرے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم میں ایک دوسرے کے لیے قربانی کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں، اجتماعی مقصد کے لیے قلم کو بطور ہتھیار اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ سندھ حکومت کے خلاف درج ہونا چاہیے جب تھانے فروخت ہوں گے تو جرائم بڑھیں گے عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے