آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کل پاکستان آئے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد 2 ہفتے پاکستان میں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، توانائی سمیت ریگولیٹری اداروں اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات کرے گا، وفد ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ مذاکرات کامیاب رہیں گے۔ بی آئی ایس پی کے تحت پہلی سہ ماہی میں تقریباً 90 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر پاکستان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرونی فنانسنگ کے مسئلے پر آئی ایم ایف خدشات کا اظہار کرچکا ہے جبکہ کرنسی ایکسچینج کے معاملے پر بھی اختلافات موجود ہیں اور آئی ایم ایف درآمدات کنٹرول کرنے کے لیے دسمبر 2022ء کا سرکلر واپس لینے کا مطالبہ بھی کرچکا ہے۔

توانائی کے شعبے کا گردشی قرض کم کرنے کے لیے پاکستان بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ کرچکا ہے، غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر بھی آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق ہیں اور پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا

پشاور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا، بلاول بھٹو زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے