خواجہ آصف

وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کوئی الیکشن تنازعات کے بغیر نہیں ہوا، سیاست امکانات کا کھیل ہے۔ بیرسٹر گوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہوں گے، پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے الیکشن کے نتائج آجائیں گے، کسی قیاس آرائی سے پہلے الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے اور 15 فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹر صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکے تھے، موبائل فون بند ہونے پر ہم نے متبادل انتظام کر رکھا تھا۔ میری سیٹ پر 30 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے