طلال چوہدری

مریم نواز سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتیں، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتیں، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پنجاب کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے متعلق گفتگو کی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے، وہ کوئی بھی ہو، سزا بھگتنا ہوگی، 9 مئی یا دیگر جرائم سیاستدان ہونے کی بنیاد پر معاف ہوں تو یہ ناممکن ہے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز سوشل سروسز، خواتین، بچوں اور امن و امان پر توجہ دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ن لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ، ایجوکیشن ریفارمز، یوتھ پروگرام تمام مریم نواز کی قیادت میں بنائے گئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ وعدہ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف یا ان کے نامزد کردہ ہی ہوں گے، شہباز شریف کی نامزدگی کا اعلان نوازشریف نے ہی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے