سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے