الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کے 250 حلقوں کے سرکاری نتائج، آزاد 99، ن لیگ 71، پی پی 53 حلقوں پر کامیاب

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سےقومی اسمبلی کے 250 حلقوں کے سرکاری نتائج: آزاد 99، ن لیگ 71، پی پی 53 حلقوں پر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کی 250 نشستوں کے سرکاری و حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 99 نشستوں پر آزاد امیدوار، 71 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، 53 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے اور 17 نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ (ق) کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔ جے یو آئی اور استحکام پاکستان پارٹی کو دو دو نشستیں ملی ہیں جب کہ پختونخواہ نیشنل عوامی پارٹی پاکستان، بی این پی، مسلم لیگ ضیا اور مجلس وحدت المسلمین کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے