اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیشرفت، اب آپ کا اسمارٹ فون آپ کے دل کی دھڑکن اور سانس کی شرح بتائے گا

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  ٹیکنالوجی کی دنیا نے اسمارٹ موبائل صارفین کو بڑی خبر سنادی،  جی ہاں اسمارٹ فون صارفین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ صحت و تندرستی کا اندازہ لگانے والی دو اہم علامتیں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانچا جاسکے گا۔ گوگل کے مطابق اسمارٹ فون صارفین کے لئے یہ فیچر اگلے ماہ سے دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مہینے سے یہ فیچرز پکسل فون کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ سانس کی رفتار معلوم کرنے کے لیے آپٹیکل فلو نامی اسمارٹ فون کیمرے اور کمپیوٹر وژن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جب کہ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کیمرا آپ کی انگلیوں پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اس وقت جب آپ کے دل سے تازہ آکسیجینیٹڈ   خون بہتا ہوا آپ کے جسم سے گزرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت ’گوگل فٹ‘ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کرکے دل کی شرح اور سانس کی شرح  پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔ گوگل فٹ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر شیوتک پٹیل کے مطابق یہ فیچر پکسل فونز کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے جسے مزید اینڈرائیڈ ڈیوائسز تک پھیلانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ نبض کی رفتار دیکھنے کے لیےآپ کو اپنے سر اور جسم کے اوپری حصے کواسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرا کے سامنے رکھ کر سانس لینا پڑے گا جب کہ دل کی دھڑکن جاننے کے لیے اپنی انگلی عقبی کیمرا کے لینس پر رکھنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے