آئی ایم ایف

حکومت نے آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں تبدیلی کامطالبہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بناسکتے ہیں۔ وفاق اور صوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے، سکیورٹی سے متعلق اخراجات اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے