عرفان صدیقی

وزارت داخلہ کی مجرمانہ غفلت برتنے پر اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیق نے ہ بھارت میں زیر حراست پاکستانی لڑکی سمیرا سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی مجرمانہ غفلت برتنے پر اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ اس معاملے پر پونے 4 سال تک وزارت داخلہ خاموش رہی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں زیر حراست پاکستانی لڑکی سمیرا کی رپورٹ مل گئی۔ انہوں نے جاری بیان میں یہ بھی کہاکہ بھارتی ریاست میں موجود پاکستانی لڑکی سمیرا کی رپورٹ پونے 4 سال بعد مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ جون 2018ء میں وزارت داخلہ کو سمیرا کی شہریت کی تصدیق کا کہا تھا، پونے 4 سال تک وزارت داخلہ خاموش رہی۔

واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ17 فروری کو معاملہ دوبارہ سینیٹ میں اٹھایا، وزارت داخلہ کی مجرمانہ غفلت برتنے پر اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کرکے غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، معاملہ دوبارہ اٹھانے پر چند گھنٹوں میں سمیرا کو شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے