آپریشن

پاک افغان سرحد پر بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چاغی (پاک صحافت) پاک افغان سرحد پر لیویز اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر چاغی کے مقام پر لیویز اہلکاروں کی جانب سے امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے، سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لیویز کے سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے برآمد اسلحے میں 5 مارٹر گولے، 5 اینٹی ایئر کرافٹ گولیاں، پستول سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں افغانستان حدود سے پاکستان فورسز پر بھی حملے کیئے گئے تھے جبکہ ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے