حماس

حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ

یروشلم {پاک صحافت} فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی کنارے میں صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں ان کے خلاف انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کی صورتحال پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں انتفاضہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، اس تحریک نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے انتفاضہ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف دشمنانہ اور جابرانہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جنین اور الخلیل پر حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے صہیونی جرائم کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کہا ہے کہ جنین شہداء کے خون کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، ان شہداء کے خون سے صہیونیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے فلسطینیوں کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

اپنے بیان میں گروپوں نے مغربی کنارے میں مزاحمت کے آپشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجرم اور غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت کے آپشن کا سہارا لینا ہے اس لیے کہ دیگر آپشنز فائدہ مند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے