کیپٹن صفدر

جنرل الیکشن کی طرف ملک چل پڑا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

ایبٹ آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کپٹن (ر)  صفدر  کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن کی طرف ملک چل پڑا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی بات چل رہی ہے جو ہوگا، عوام نے تو 2018 میں ہی عدم اعتماد کر دیا تھا۔ ہمیشہ ہمارے الیکشن کو چوری کیا گیا، اگر ہم ووٹ کو عزت دیتے تو مشرقی پاکستان ہمارا حصہ ہوتا، الیکشن چوری ہونے سے پاکستان کمزور ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے  ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تبدیلی کے نام پر جھانسہ دیا گیا، ملک میں غیر یقینی کی فضاء ہے، مہنگائی تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہے، غریبوں نے تو ایک وقت کا کھانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 31 مارچ ن لیگ کی فتح کا دن ہوگا، مگر اس سے پہلے عدم اعتماد ہو جائے گا۔

واض رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا کسی ایک جماعت کا نہیں 22 کروڑ عوام کا دھرنا ہے، یہ دھرنا مہنگائی کیخلاف، ظلم کیخلاف، ناکام حکومت و خارجہ پالیسی کے خلاف ہے، ہم نے قرضے لیئے تو ہم نے منصوبے بھی شروع کیئے، یہ حکومت کے خالف مارچ کا نتیجہ ہے کہ ہم عدالت میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمن

اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنے والی اسمبلی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کی بات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے