رانا ثناءاللہ

وزارت داخلہ کیجانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پچیس مئی کے مارچ میں شریک ہوکر پولیس اہلکاروں پر حملے کرنے اور جلاو گھیراو میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایسے افراد کو تلاش کیا جائے جو 25 مئی کے مارچ اور ہنگامے میں شامل تھے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کارکنان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی شناخت کو یقینی بنایا جائے، مارچ میں ملوث افراد کی گرفتاری کو بھی ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے مارچ میں شامل نامعلوم افراد کو شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے، 25 مئی مارچ کے مقدمات کی تفتیش کرکے چالان 7 دن میں عدالتوں میں پیش کریں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے