مریم اورنگزیب

عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پچھلے دروازے سے دستخط کیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پچھلے دروازے سے دستخط کیے، عمران خان آج کہتے ہیں ہم دیکھیں گے، کیا دیکھیں گے، معاشی تباہی، غربت، 44 ہزار ارب روپے کا قرضہ؟ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  انہیں ہم دیکھیں کا مطلب تک نہیں معلوم۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے آسان تھا کہ ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر نگران حکومت کے حوالے کر دیتے۔ سیاست کو بچانا آسان فیصلہ تھا لیکن ہم نے ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا۔ سابق دور میں پانچ مرتبہ وزیر خزانہ بدلا گیا، سات مرتبہ ایف بی آر کے چیئرمین کو بدلا گیا، چھ بار سیکریٹری فنانس کو تبدیل کیا گیا، آج جو چیخیں مار رہے ہیں انہیں عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب معیشت تباہ ہوئی اور مارکیٹ کا اعتماد ختم ہو گیا تو انہوں نے کمزور بنیادوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط طے کیں۔ اس وقت سیکریٹری فنانس نے کہا کہ یہ معاہدہ غلط ہے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، وہ عوام کی بات کر رہے تھے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے