محمود عباس

وزیراعظم شہبازشریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات

آستانہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لیے بے حد شکر گزار ہوں جس پر فلسطینی صدر کا کہنا تھا پاکستان ہمارا گھر اور پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، وہ بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ صدر محمود عباس کا کہنا تھا مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے دل میں اور ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے