وزارتِ قانون کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم پر مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم پر وزارتِ قانون و انصاف نے مذمت کی ہے۔  وزارتِ قانون و انصاف کیاجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر براہ راست الزام لگایا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے  آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا تھا کہ ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ دنوں سے ججز کے خلاف زور و شور سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اُمید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے