مریم نواز

مریم نواز کی جانب سے خواجہ سعد کو فون، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبار ک باد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو ٹیلی فون کر کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبار ک باد دی گئی ہے۔  یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں  اپنے گڑھ لاہور میں  میدان مار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے بھی مریم نواز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کا ڈی ایچ اے سے بھی صفایا کر دیا ہے، ن لیگی کارکنوں کا تاریخی فتح پر جشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈ سے مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف صرف تین سیٹیں جیت سکی، ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔ ن لیگ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں  اپنے نام کیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے