بجلی

نارووال اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

نارووال (پاک صحافت) پنجاب کے شہروں نارووال اور شیخورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا ہے کہ رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے