خواجہ آصف

اگر تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت کےخلاف مارچ کریں تو بہتر ہوگا، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ   اگر تمام اپوزیشن جماعتیں پیپلزپارٹی کی 27 فروری کی تاریخ پر متفق ہوگئیں تو بہتر ہوگا ۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو مل کر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ  تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کی 27 تاریخ پر متفق ہو سکتی ہیں، اور لانگ مارچ پر اتفاق کرنا ممکن ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  ایسا ہوجائے تو یہ اچھی بات ہے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر لیگی رہنما نے پی ٹی آئی حکومت کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب حکومت خود کو اور اپنے ساتھیوں کو بار بار یہ یقین دلانے لگے کہ اس کے سر پر ہاتھ ہے تو یہ کمزوری کی سب سے بڑی علامت ہے۔ یاد رہے کہ  پی پی قیادت نے 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے