وزارتِ خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دیا گیا ہے، عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیِ راعظم نے وزارتوں کو اہداف کے مطابق ٹاسک دیے ہیں، وزیرِ اعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے کا ہدف دیا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ہدف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے اہداف دیے گئے ہیں، وزارتِ داخلہ کو غیرقانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ تجارت کو تجارتی خسارے کو کم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ وزارتِ نج کاری کو پی آئی اے کی نج کاری کا ہدف دیا گیا ہے، پی آئی اے سے متعلق مذاکرات کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کی نج کاری ہو گی تو حکومت کو اس مد میں ریونیو آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، کل وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ہر وزارت کو قلیل المدت، وسط مدت اور طویل المدت اہداف دیے گئے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا بھی نظام وضع کیا گیا ہے، پاکستان میں جتنے قوانین پاس ہوتے ہیں اس کے لیے ای پورٹل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے