جے یو آئی

چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا۔ جے یو آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی ف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا۔ دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان کی شرکت متوقع ہے، اس حوالے سے تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔ چاروں صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولانا عطاءالرحمان، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی، سندھ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو، بلوچستان کے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عبد الواسع، پنجاب سے قافلے کی قیادت ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کے روز ہی اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ اور کراچی سے قافلے کل روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے