سعید غنی

ہم نے کسی امیدوار کو اغواء نہیں کیا، الزام بے بنیاد ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی امیدوار کو اغواء نہیں کیا، الزام بے بنیاد ہے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ نواب شاہ کی نشست پر پیپلز پارٹی ہمیشہ بڑی لیڈ سے کامیاب ہوتی رہی، 2018ء میں بھی پیپلز پارٹی نے اس نشست سے بڑی لیڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو نواب شاہ کی نشست پر 50 ہزار ووٹوں کی برتری تھی، پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کی فتح کو متناز بنایا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی جب الیکشن میں کامیاب ہوئی تو مخالفین نے احتجاج کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی کا کوئی ایک امیدوار فارم 45 سامنے لے آئے کہ وہ جیتے تھے، جی ڈی اے اور جے یو آئی ایف کو سندھ میں شکست ہوئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کے مدِمقابل کسی امیدوار کی حیثیت ہی کوئی نہیں، شیر محمد رند اور ان کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، آصفہ بھٹو الیکشن لڑتیں تو شاید آصف زرداری سے زیادہ ووٹ لیتیں اور مخالف امیدوار کو صرف 5 ہزار تک ووٹ پڑتے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے