کرم پاراچنار

ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی گئی

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نے گزشتہ ماہ دو مرتبہ ضلع کرم کادورہ کیا۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا۔ محکمہ داخلہ نے اپیل کی کہ کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے