بلال یاسین

لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما بلال یاسین پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دو گولیاں ان کے پیٹ اور ایک گولی ان کی ٹانگ میں لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال یاسین کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب حملے کے بعد دونوں موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے