سعید غنی

نیازی سرکار او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں آئین کی سنگین خلاف ورزی سے باز رہے،سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیازی سرکار او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں آئین کی سنگین خلاف ورزی سے باز رہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی پر اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے عدم اعتماد کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، نیازی کی وفاداری کا نہیں، آئین اور رولز کے تحت اسپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ  عمران نیازی اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر چمٹا ہوا ہے، عمران نیازی شکست خوردہ ذہنیت کے ساتھ اراکین اسمبلی پر حملے کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نیازی حکومت کے غیر قانونی احکامات ماننے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے