حمزہ شہباز

نوازشریف پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی عوامی قائد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں چار مسلح افراد کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر حملے کی کوشش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور یہ حملہ پاکستانی عوام پر کیا گیا ہے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ایسے اوچھے، گھٹیا اور مذموم حرکتوں سے نواز شریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے کبھی گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبرائیں بلکہ عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے