احسن اقبال

احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  قوم کے ساتھ  ڈرامہ نہ رچایا جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ لوگ  قومی اسمبلی میں  اپنی شکست دیکھ کر کیسے معرکہ حق و باطل کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی ئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈھٹائی سے 4 سالہ نااہلی، ناکامی، نالائقی جس نے معاشی میدان میں بدترین مہنگائی، بیروزگاری، غربت، انتظامی میدان میں انارکی و کرپشن اور سفارتی میدان میں تنہائی پاکستان پہ تھوپی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ لوگ اب اپنی قومی اسمبلی میں شکست دیکھ کر کیسے معرکہ حق و باطل کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے طنزیہ جملہ بھی لکھا کہ قوم بیوقوف نہیں ہے جناب۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے