مزار قائد اور مزار اقبال پر جشن آزادی کی تقریب، گارڈز کی تبدیلی

کراچی (پاک صحافت) یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔ کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز سے گارڈز کی ذمے داریاں لیں، دونوں دستوں نے مصور پاکستان کو سلامی پیش کی۔ میجر جنرل قیصر سلیمان، گیریژن کمانڈر لاہور نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی مزار قائد پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے