سیکرٹری جنرل

پاکستان میں سیلاب سے تباہی اور نقصانات کی صورتحال دیکھ کر افسوس ہوا۔ انتونیو گوتریس

سکھر (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی اور نقصانات کی صورتحال دیکھ کر افسوس اور دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر سکھر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا، بلاول بھٹو، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم اور یو این سیکریٹری کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین نے جانی، مالی اور ہر قسم کی قربانیاں دیں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے، امید ہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے، کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے، قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل ہے وہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں، دنیا کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا، دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے