امتیاز شیخ

نگراں وزیرِ قانون سندھ کی سرگرمیاں شفاف انتخابات کا انعقاد مشکوک بنا رہی ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ قانون سندھ کی سیاسی سرگرمیاں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو مشکوک بنا رہی ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے یہ بات شفاف انتخابات کے انعقاد پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ قانون سندھ اپنا سرکاری اثر و رسوخ لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں صرف کر رہے ہیں۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر کی سیاسی وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ شکار پور، جیکب آباد میں انتظامی امور میں اپنا سرکاری اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عمر سومرو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور پی ٹی آئی لائرز ونگ کے صدر تھے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بار کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مراسلے میں لکھا ہے کہ صوبائی نگراں وزیرِ قانون نے 2018ء کے عام انتخاب میں پی ایس ون جیکب آباد سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا، میری معلومات کے مطابق عمر سومرو اب بھی پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کھل کر سرگرمِ عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے