عمران خان

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں سول جج ملک امان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کو 18 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ یا د رہے کہ عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں دو مختلف عدالتوں نے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ خاتون جج دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کو طلب کر رکھا ہے جبکہ لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان کو سول جج مبشر حسن چشتی نے طلب کر رکھا ہے۔ خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو کیس کے نقول دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے