فضل الرحمان

ملک پر الیکشن چور سلیکشن حکومت مسلط ہے، فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29اگست کو کراچی میں حکومت کے خلاف جلسہ کیا جائے گا، ملک کے چاچے مامے گھر پر رہیں، ملک پر الیکشن چور سلیکشن حکومت مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھاکہ جعلی حکومت ملک کے اندر ناکام ہوچکی،ہم سے زیادہ ملک کا وفادار کوئی نہیں، نیب اور ایف آئی اے سیاسی ادارے بن چکے ہیں، جو اپوزیشن کے سیاسی انتقام کیلیے استعمال ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ اس جعلی حکومت کو ملک کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکامی کا سامنا ہے، ملک کو داخلی مسائل کے ساتھ سنگین ترین خارجہ خطرات نے پاکستان کو اس وقت بدترین عالمی تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ ظالمانہ ٹیکسوں اور آئی ایم ایف کے شرائط پوری کرنے کے لیے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے