مریم اورنگزیب

عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے، مریم اورنگزیب

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیرہ غازی میں آج منعقد ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔

تفصیلات کے  ڈیرہ غازی خان میں مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اس حوالے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی میں آج منعقد ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج یہ جلسۂ عام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے