مریم نواز

نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم لیگ ن خواتین اور یوتھ ونگز کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے