مصدق ملک

سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کے لیے فیول مہنگا اور غریب کے لیے سستا کر رہے ہیں اور اس پروگرام پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اس پر اعتراض بنتا ہی نہیں ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سڑکوں پر 2 کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں، اس اسکیم سے 800 سی سی گاڑیاں ملا کر 2 کروڑ 14 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی، موٹر سائیکلز پر ماہانہ 420 ملین لیٹر پیٹرول استعمال ہوگا، گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو 100 روپے فی لیٹر ریلیف کے پروگرام پر کام ہو رہا ہے، فیول کارڈ پر ڈائریکٹ ریلیف اور کوڈ کے ذریعے ریلیف دینے کا جائزہ لیا گیا، کوڈ کے ذریعے فیول کی فراہمی سب سے بہتر سمجھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے