راشد سومرو

ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ راشد سومرو

جیکب آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں نہ ہی ہم سے بات چیت ہوئی ہے۔ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت نہ آجائے، چور دروازوں سے آنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔

راشد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو غزہ بنادیا ہے، آج سے 2 مئی کے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سندھ کو نوگو ایریا بنادیا گیا تھا، اب کچے کی وجہ سے پورا صوبہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے