مرتضی وہاب

کراچی کی تباہ ہونے والی سڑکوں کو ازسر نو تعمیر کررہے ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی تباہ ہونے والی سڑکوں کو ازسر نو تعمیر کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کیماڑی میں ڈاکیارڈ روڈ اور جیکسن مارکیٹ روڈ کا دورہ کیا اور جیکسن مارکیٹ روڈ کی بحالی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے دوران ڈاکیارڈ روڈ اور جیکسن مارکیٹ روڈ کو نقصان پہنچا تھا لیکن تباہ ہونے والی سڑکوں کو ازسر نو تعمیر کررہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کئی سڑکوں کی مرمت کرکے انہیں بحال کردیا گیا ہے، کراچی کی باقی مانندہ سڑکیں بھی جلد مکمل بحال کردیں گے جبکہ شہر بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ آصف خان، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی و دیگر متعلقہ افسران بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے