نواز شریف

نواز شریف کی ہدایات پر ن لیگ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر بلدیاتی انتخاب سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر حمزہ شہباز نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابتدائی پلان تیار کرلیا ہے ، مصیبت میں ساتھ دینے والوں کو اس بار میدان میں اتارا جائے گا ، اچھی شہرت والے کارکنوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ قائد نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو نہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق جن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکے حلقوں میں پارٹی کے کارکنوں کو میدان میں اتارا جائے گا ، پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو ترجیح دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مصدقہ ذرائع کا بتانا ہے کہ امیدواروں کے چناؤ کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے گا ، بورڈ مقامی ارکین اسمبلی سے بھی سفارشات لے گا ، بورڈ اپنی سفارشات لیگی قیادت کو پیش کرے گا۔ امیدواروں کا حتمی فیصلہ نواز شریف پارٹی صدر شہباز شریف کی مشاورت سے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے