فاروق ستار

ایم کیو ایم چند ہاتھوں سے ضائع ہو رہی ہے، فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چند ہاتھوں سے ضائع ہو رہی ہے، ہم ان ہاتھوں سے ایم کیو ایم واپس کارکنان کو دیں گے۔ تمام کارکنان کو دعوت دیتا ہوں آئیں مشاورت کریں، ہم کراچی کو کسی کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرا گلہ ایم کیو ایم کے بڑوں سے ہے، پارٹی میں اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے، ایم کیو ایم کے اندر جو خرابیاں ہیں میں اس کے خلاف ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں نے کوئی پارٹی نہیں بنائی، اب بھی اسی پارٹی کے ساتھ اصولوں پر کھڑا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کا میں درخواست گزار نہیں لیکن ان کے ساتھ ہوں، جھرلو الیکشن کروائے گئے،ایم کیو ایم چند ہاتھوں سے ضائع ہو رہی ہے، ہم ان ہاتھوں سے ایم کیو ایم واپس کارکنان کو دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے