انوشے اشرف

مذہب سے ہٹ کر حکمرانوں کو بہتر تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، انوشے اشرف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ادکارہ و ماڈل  انوشے اشرف نے تعلیم کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہب  کو  ہر کوئی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتا ہے جو کہ اب بند ہوجانا چاہیئے۔ ذہب سے ہٹ کر حکمرانوں کو بہتر تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مذہب سے ہٹ کر حکمرانوں کو بہتر تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مذہب کے نام پر  پاکستان میں جینز پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بھارت میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معیار تعلیم پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں  انہوں نے دنیا کے موجودہ حکمران پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم سب ایک آزاد انسان کے طور پر پیدا ہوئے تھے لیکن اب لگتا ہے کہ ہم اپنے لئے کچھ سوچ نہیں سکتے ہیںاور نا ہی کچھ پسند کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے