وزیراعلی سندھ

قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل دی۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ اس دوران انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور قائد کے مزار پر پھول چڑھائے۔ ان کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین امتیاز شیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی، شبیر بجارانی اور شہلا رضا سمیت دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

مزار قائد پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس کے لئے جذبے کے ساتھ جدوجہد کی گئی ہے جس کے بعد مسلمانوں کے لئے پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرے تاکہ قرارداد پاکستان کے مقاصد کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے