وروڈ گاندھی

بھارت میں مہنگائی بلند ترین سطح پر: ورون گاندھی

نئی دہلی {پاک صحافت} بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ورون گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ورون گاندھی نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔

بی جے پی لیڈر ورون گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں میں نوکری حاصل کرنے کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور ان میں بے روزگاری کی شرح 15.66 فیصد سے بڑھ کر 28.26 فیصد ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کام کرنے کی عمر کے لوگوں میں روزگار کی شرح 38.5 فیصد سے کم ہو کر 32.8 فیصد پر آگئی ہے۔

ورون گاندھی کے مطابق مختلف اعداد و شمار کے ذریعے ترقی کی تصویریں پیش کی جا رہی ہیں جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح 7.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو پریشان کن ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بی جے پی لیڈر مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ورون گاندھی کا نام بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹار کمپینرز کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے