نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد  نوازشریف کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے ، نواز شریف عید کےبعد برطانیہ واپسی سے پہلے کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجو دہے جبکہ وزیراعظم کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے