ساجد حسین طوری

آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و قدرتی وسائل ساجد خان طوری نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 6 لاکھ 54 افراد کو بیرون ملک بھجوا چکے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے 27 ہزار پاسپورٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

ساجد طوری کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کے ایکشن کو ناکافی قرار دے دیا۔ انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن سے مطمئن نہیں، اگر ایف آئی اے گرفتاری کرتی ہے تو انسانی اسمگلرز تھوڑے وقت کے بعد باہر آجاتے ہیں، پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں افعان ایجنٹ ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانے والے 30 ہزار سے زائد پاکستانی یونان کی جیلوں میں ہیں، ہم جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، جس کے بعد بے روزگار نوجوان قانونی طریقے سے بیرون ملک جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے